Mountain Valley Page 1 — DR MUBARAK LONE: Shayari Majmu‘a
MOUNTAIN VALLEY MOUNTAIN VALLEY
EDUCATIONAL INSTITUTE
وہ جہلم کنارے پہ روشن دیا
کہ سورج بھی لیتا ہے جس سے ضیا
یہ گل جس سے لیتے ہیں خوشبو ادھار
ہوا کو معطر ہے جس نے کیا
کہیں اور ملتی نہیں ایسی چھوٹ
MOUNTAIN VALLEY MOUNTAIN VALLEY
EDUCATIONAL INSTITUTE
رہے تا قیامت یہی ہے دعا
حفاطت کرے اس کی میرا خدا
ادارہ اداروں میں یکتا ہے یہ
سدا اس کا قائم رہے دبدبہ
تعلق ہمارا ہے اس سے اٹوٹ
MOUNTAIN VALLEY MOUNTAIN VALLEY
EDUCATIONAL INSTITUTE
یہاں درس دیتے ہیں اخلاق کا
یہ اسکول ضامن ہے کردار کا
مذاہب کی کرتے ہیں عزت یہاں
یہاں فیض جاری ہے قرآن کا
نہیں ڈال سکتا کوئی ہم میں پھوٹ
MOUNTAIN VALLEY MOUNTAIN VALLEY
EDUCATIONAL INSTITUTE
کیا جس نے ظلمت کو زیروزبر
اجالوں کی دی جس نےپھر سے خبر
کیا علم سے رشتہ جس نے بحال
ملائی زمانے سے جس نے نظر
حقیقت یہی ہے نہیں کوئی جھوٹ
MOUNTAIN VALLEY MOUNTAIN VALLEY
Page 1 — DR MUBARAK LONE: Shayari Majmu‘a